Written by 9:47 صبح کھیل

کوہلی کے مقابلے میں کس معروف بلے باز کو ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی قراردیدیا گیا

لندن(این این آئی)کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی کیلئے صارفین میں پول کرایا گیاجس میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے پول میں بھارت کے ویرات کوہلی کو شکست دیدی۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے شدید احتجاج شروع کردیا اور ویب سائٹ کے خلاف ٹرینڈ شروع کر دیا۔مجبوراً ویب سائٹ نے پول کے وقت میں یہ کہتے ہوئے اضافہ کر دیا کہ یکم مئی تک کرس گیل پول جیت چکے تھے لیکن اب یہ پول چار مئی تک جاری رہے گا۔

(Visited 5 times, 1 visits today)
Close